yنام نہاد تبدیلی کو بھی قوم نے مسترد کردیا ہی: جمیل احمد منج

اتوار 8 مارچ 2020 19:55

خ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی حلقہ این اے 136 جمیل احمد منج نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب سے لاہور میں ڈیرے ڈالے ہیں مخالف جماعتوں کی رات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔بلاول بھٹو پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ پاکستان کی یوتھ کے حقیقی لیڈر ہیں۔

عمران خان ستر سال کی عمر میں بھی خود کو یوتھ کا لیڈر کہلواکر یوتھ کو دھوکا نہیں دے سکتے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مایوس کردیا ہے اور ان کی نام نہاد تبدیلی کو بھی قوم نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قوم کو کسی نہ کسی نان ایشوز مین الجھا کر کبھی چپکے سے چینی کی فی کلو قیمت میں دو روپے کااضافہ کردیتے ہیں تو کبھی بجلی کے بلوں میں کوئی لیوی ٹیکس لگا کر بیچاری عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حکومت نے بجلی گیس پانی کے بلوں میں اس قدر ٹیکس لگا دئیے ہیں۔اگر عوام ان بلوں کو غور سے پڑھنا شروع کریں تو انہیں سمجھ آئے گی کہ حکومت ان سے ان بلوں میں وہ ٹیکس بھی لے رہی ہے جن کا انہوں نے کبھی نام بھی نہیں سنا ہوگا۔تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت نے ہینڈ بریک کھینچ دی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہے۔