ٹیوٹا کے زیر انتظام ترقیاتی سکیم کی مشتہر آسامیوں پر10مارچ کو ہونے والے تحریری امتحانات ملتوی

پیر 9 مارچ 2020 23:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء)آزادجموں وکشمیر ٹیوٹا سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ٹیوٹا کے زیر انتظام ترقیاتی سکیم ’’ قیام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جہلم ویلی و کہوٹہ حویلی‘‘ کی مشتہر آسامیوں پر10مارچ کو ہونے والے تحریری امتحانات بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔