مظفر آباد، سڑک کی کٹائی کے بعد حفاظتی دیوار نہ لگانے کے باعث مانک پیاں مہاجر کیمپ میں 3مکان لینڈ سلائیڈنگ کی ذد میں

کسی بھی وقت گھر زمین بوس ہو نے کا امکان ،ارباب اختیار سے نوٹس اور مدد کی اپیل

پیر 9 مارچ 2020 23:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) سڑک کی کٹائی کے بعد حفاظتی دیوار نہ لگانے کے باعث مانک پیاں مہاجر کیمپ میں 3مکان لینڈ سلائیڈنگ کی ذد میں کسی بھی وقت گھر زمین بوس ہو سکتے ہیں ،متاثرہ شخص محمد فاروق ولد سبز علی نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت کے ہیلپ ڈیسک میں بتایا کہ جب روڈ کی کٹائی ہورہی تھی تو اپسی وقت میرے مکان میں کٹائی کے باعث دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں ،تحصیلدار شبیر اعوان نے وعدہ کیا کہ آپ کے گھر کی حفاظتی دیوار لگائیں گے مگر بعد میں موصوف نے وہاں دیوار لگانے سے انکار کر دیا جسکی وجہ سے میرے مکان سے دیگر دومکان لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تنکا تنکا کرکے چھت بنائی مگر صرف تحصیلدار شبیر اعوان کی ہٹ دھرمی کے باعث اب 3خاندانوں کا جان ومال دائو پر لگ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس اور مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :