ڈی پی او چارسدہ نے بچے کو بازیاب کرنیوالے پولیس اہلکاروںکو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا
منگل 10 مارچ 2020 22:27
(جاری ہے)
اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس کی بروقت پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کاروائی سے پولیس پر عوام کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا پولیس نے وابستہ توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ اس کیس کو ورک آوٹ کرنے کے لیے چارسدہ پولیس نے جو کوششیں کیں وہ ہر حوالے سے قابل تعریف ہیں اور اس سے خیبر پختونخوا پولیس کی قدر و منزلت اور ساکھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ڈی پی او عرفان اللہ خان نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کامیابیاں حاصل کرنے والے جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اور انکی ہر فورم پر بھر پور حوصلہ افزائی کیجائیگی۔ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے انعام یافتہ گان کا حوصلہ بڑھایا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بہترین پیشہ و رانہ کارکردگی سے پولیس فورس کا نام روشن کریں گے۔ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر پولیس افسران اورجوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔جن میں ڈی ایس پی سٹی ٹی ڈی عطا محمد خان، کانسٹیبل سید، کانسٹیبل امتیاز، کانسٹیبل شاہ زیب، کانسٹیبل کانسٹیبل سجاد، کانسٹیبل صابر، کانسٹیبل نوید، کانسٹیبل فضل ہادی، کانسٹیبل عبدالکبیر، کانسٹیبل مقصود، کانسٹیبل سلیمان،کانسٹیبل دیان،کانسٹیبل آصف،قاضی عادل، محمد ارشاد اور لیڈی کانسٹیبل صبیحہ، مسرت خان شامل تھے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.