کرونا وائرس خدشات کے باعث اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست مسترد، رائیونڈ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا

لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے رواں سال اجتماع کو کرونا وائرس خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے منتظمین نے مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 مارچ 2020 23:15

کرونا وائرس خدشات کے باعث اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست مسترد، رائیونڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مارچ2020ء) کرونا وائرس خدشات کے باعث اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست مسترد، رائیونڈ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا، لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے رواں سال اجتماع کو کرونا وائرس خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے منتظمین نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے درجن سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور رائیونڈ اجتماع کو موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجتما موخر کروانے کیلئے رائیونڈ تبلیغی جماعت حکام سے مذاکرات کیے تھے اور ان سے فی الحال اجتماع کو موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ تاہم رائیونڈ تبلیغی اجتماع منتظمین نے درخواست مسترد کر دی، اور اب اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ رائیونڈ اجتماع میں ملک بھر سے لوگوں کی آمد ہوتی ہے، اس لیے لاہور شہر جو اب تک کرونا وائرس سے محفوظ ہے، اس شہر کے شہری بھی وائرس کا شکار بن سکتے ہیں۔

راوئیونڈ اجتماع شروع کر دیے جانے کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجتماع کے لیے 10 بشتروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنادیاہے جبکہ اجتماع میں شریک ملکی اور غیرملکی افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ 18 میں سے کرونا وائرس کے 15 مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے، جبکہ ایک مریض بلوچستان اور باقی 2 ملک کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ تمام متاثرہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ جبکہ وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے مزید سے مزید بہتر انتظامات کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔