چڑیا گھر نے ڈی این اے ٹسٹ سے کموڈو ڈریگن میں بغیر باپ کے صرف مادہ سے پیدا ہونے کی تصدیق کر دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 مارچ 2020 23:49

چڑیا گھر  نے  ڈی این اے ٹسٹ سے کموڈو ڈریگن میں   بغیر باپ کے صرف مادہ سے ..

ٹینیسی کے ایک چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تین چھوٹے کموڈو ڈریگن کا ڈی این اے ٹسٹ کیا ہے، جس سے ظاہر ہوا ہے کہ اِن کی پیدائش میں اِن کے باپ کا کوئی ہاتھ نہیں، یہ  بس اپنی ماں کے  بارور انڈے دینے سے پیدا ہوئے ہیں۔
چٹانوگا چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ  اُن کے ہاں موجود مادہ کموڈو ڈریگن چارلی نے انڈے دئیے جن سے نر کموڈو ڈریگن اونکس، جیسپر اور فلنٹ پیدا ہوئے۔

اس چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی طرح تصدیق نہیں کر سکتے کہ چڑیا گھر کی مادہ کموڈو ڈریگن چارلی اور نر کموڈو ڈریگن کاڈال کبھی افزائش کے لیے ملے ہوں۔ چڑیا گھر نے ڈی این اے ٹسٹ کے بعد اعلان کیا کہ کموڈو ڈریگن کے بچوں کی پیدائش کے عمل میں کاڈال کا کوئی بھی عمل دخل نہیں ہے۔
یہ تینوں بچے ایک عمل جسے خود زائی (parthenogenesis) سے پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کموڈو ڈریگن میں پہلی بار اس عمل کا مشاہدہ 2006 میں کیا گیا تھا۔
اس عمل میں انڈوں کے خلیے بنتے ہوئے ایک قطبی جسم (باروری کے وقت یا اُس سے کچھ قریب تخم کے خیطی انقسام سے پیدا ہونے والے باریک خلیوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے) بنتا ہے، جس میں انڈے کے ڈی این اے کی ہو بہو کاپی ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ قطبی جسم بننے کے بعد سکڑتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں لیکن کموڈو ڈریگن میں یہ کبھی کبھار سپرم کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور انڈے کو بارور کرتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خود زائی سے صرف نر بچے پیدا ہوتے ہیں جبکہ نر اور مادہ کے ملنے سے نر اور مادہ دونوں پیدا ہو سکتے ہیں۔