کراچی، پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ،227کلوچرس برآمد ،2ملزمان گرفتار

بدھ 11 مارچ 2020 20:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان اور کراچی کیماڑی میں مختلف کارروائیاں،وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر سیب سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227کلو چرس برآمد کر لی دو ملزمان بھی گرفتارکر لیے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان اور کراچی کیماڑی میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوے وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر سیب سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227کلو چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ وندر ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف کارروائیوں میں 4,315کلوچھالیہ،269عدد ٹائر،665پیکٹ انڈین گٹکا،1,063 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ اور 59بیگز چائنا سالٹ ، 808 پیکٹ نسوار اور430کلوغیرملکی کپڑا برآمد کرلیاجبکہ موبائل گشت کے دوران وندر ڈام کے علاقے سے چھپایا گیا25,000 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا دوسری جانب کوسٹ گارڈز میرین ونگ نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوے لانچ سے 3100 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ، ایک ملزم گرفتارکر لیا۔