ساہیوال، زرعی ادویات کے مقدمات کی تفتیش کے حوالہ سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

بدھ 11 مارچ 2020 21:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) زرعی ادویات کے مقدمات کی تفتیش کے حوالہ سے آر پی او دفتر ساہیوال میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن طارق محمود حجازی نے پولیس افسران کو زرعی ادویات اور کھادوں کے مقدمات کے حوالہ سے تفتیشی افسران کو تفصیلی لیکچردیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ڈویژن فارو ق جاوید ‘ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال شاہد قریشی سمیت دیگر پولیس زراعت افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :