
سپین کی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹر سے دنیا کا پہلا گوشت کے بغیر گوشت پارہ تخلیق کر لیا
امین اکبر
بدھ 11 مارچ 2020
23:57

اگر آپ کسی ایسی چیز کو دیکھیں جو گوشت کی طرح لگے اور اس کا ذائقہ بھی گوشت جیسا ہو تو وہ گوشت ہی ہو گا لیکن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے ماہرین نے گوشت کے بغیر ہی گوشت تیار کر لیا ہے۔
سپین کے سٹارٹ اپ نووا میٹ (NovaMeat) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تھری ڈی پرنٹر سے گوشت کے بغیر ہی گوشت تخلیق کیا ہے۔ یہ دیکھنے میں بھی بالکل اصل گوشت جیسا دکھائی دیتا ہے۔
بارسلونا کی اس کمپنی نے یہ گوشت پودوں سے حاصل کیے گئے پروٹین سے بنایا گیا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر سے بنائے گئے اس گوشت کی بناؤٹ اور رنگت سب اصل گوشت جیسی ہے۔ اسے اصل گوشت کا بہترین متبادل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔نووا میٹ کے بانی ڈاکٹر جیشوپے شونتی نے بتایا کہ وہ بائیو میڈیکل اور ویٹرنر کے شعبوں کے لیے بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے جانوروں کے ریشوں کی تشکیل نو پر تحقیق کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
اس وقت دوسری کمپنیاں جیسے Beyond Meat اور Impossible Foods گوشت کے متبادل کے طور پر پودوں سے گوشت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں لیکن نووا میٹ تھری ڈی پرنٹنگ سے گوشت کے بغیر گوشت بنانے پر کام کر رہی ہے۔
نووا میٹ نے 2018ء میں پہلی بار گوشت کے بغیر گوشت بنایا تھا۔
اب کمپنی نے اس کا ورژن 2.0 بنایا ہے، جو دیکھنے میں حقیقی گوشت کے جیسا لگتا ہے۔ کمپنی کا مقصد ہے کہ پودوں کے پروٹین سے ایسا گوشت بنایا جائے جو غدائیت، ذائقے اور دیکھنے میں حقیقی گوشت جیسا دکھائی دے۔ڈاکٹر
شونتی کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ اس گوشت کا تجارتی پیمانے پر فروخت کریں گے جبکہ اگلے سال اس کی فروخت کے لیے مشینیں نصب کی جائیں گی۔ جب کمپنی اس گوشت کی آن لائن فروخت شروع کرے گی تو وہ ایک گھنٹے میں دس کلو گرام تک گوشت بنا رہے ہونگے۔ڈاکٹر
شونتی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قصاب اور پرچون فروش اپنی مرضی کا گوشت ڈیزائن کر سکیں گے لیکن ابھی کمپنی اس پر کام نہیں کررہی۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.