کاشتکاروں کوان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنانے کیلئے گندم کی امدادی قیمت بڑھائی ہے ،ملک نعمان احمد لنگڑیال

جمعرات 12 مارچ 2020 18:57

لاہور۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گندم کا1400 روپے فی من ریٹ مقرر ہونے پر کاشتکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں،گندم کو اُگانا اب گھاٹے کا سودا نہیں رہا،حکومت پنجاب کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا معاوضہ یقینی بنانے کیلئے درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود امدادی قیمت کو بڑھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے یہاںصوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کو اناج گھر بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میںشامل ہے،اس ضمن میں موجودہ حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت قومی سطح پرگندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئی9 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کے بیج اور دیگر زرعی مداخل کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے ہیں ،اس منصوبے سے 5 سالوں میںصوبہ میںگندم کی اوسط پیداوار میں7 من فی ایکڑ کا اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارایک کسان دوست انسان ہیں،اُن کی ہدایت پر صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری کو یقینی بنانے کیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔