محکمہ تعلیم مانسہرہ کی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ کی کارکردگی فہرست میں تیسری پوزیشن

جمعہ 13 مارچ 2020 15:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) ڈی ای او مانسہرہ خان محمد کی زیر قیادت محکمہ تعلیم مانسہرہ نے تیسری بار خیبر پختونخوا میں اعلیٰ کارکردگی پر تمام اضلاع کی کارکردگی فہرست میں تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی ای او کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ تعلیم ضلع مانسہرہ نے بھی کروٹ بدل لی ہے، صوبہ کی جانب سے جاری کی گئی اعلیٰ کارکردگی لسٹ میں ضلع مانسہرہ تیسری بار ٹاپ تھری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ علاقہ کے سابق ناظمین انور اسلام، شوکت حیات، یوسف شاہ، محمد رشید، اعجاز احمد نے محکمہ تعلیم ضلع مانسہرہ کی اعلیٰ پر صوبہ بھر میں تیسری بار تیسری پوزیشن پر جملہ اساتذہ برادری کو بھی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :