منہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کرنے والے شہری کے اہل خانہ کی کفالت کی ہدایت

جمعہ 13 مارچ 2020 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرکورنگی کو گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کرنے والے شہری کے اہل خانہ کی کفالت کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہونے والے شہری وسیم مسیح کی درخواست سماعت ہوئی جہاں اس کی بیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وسیم مسیح منہ کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرچکا ہے،وسیم مسیح کے انتقال پر عدالت نے اظہار افسوس کیا،عدالت نے ڈی سی کورنگی کو وسیم مسیح کی فیملی کی کفالت کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی عدالت نے متعلقہ فریقین اور ایس ایچ او تھانہ لانڈھی کو ملزمان کو گرفتار کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی ،درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ گٹکا کھانے سے منہ کا کینسر خطرناک حد تک پھیل گیا تھا،گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے باوجود پولیس گرفتار نہیں کررہی،پولیس کی سرپرستی میں شہر بھر میں عدالتی پابندی کے باوجود کھلے عام گٹکا فروخت ہورہا ہے،حکومت کو کینسر کے علاج اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے