پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیراہتمام کتب کے تعارفی پروگرام کی تقریب

جمعہ 13 مارچ 2020 18:09

لاہور۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ایکچارٹ ٹولے کی تصنیف "The Power of Now: A Guide to Spiritual Enlightenment" اور ڈاکٹر اورنگزیب نیازی کی ترجمہ کی ہوئی کتاب ’’نظریہ اور عمل (منتخب مضامین )‘‘پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، فیکلٹی ممبران اورطلبائو طالبات نے شرکت کی، تقریب میں پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن سائنسز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب علی خان نے انگریزی کتاب پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ اورینٹل کالج سے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیرنے اردو رتصنیف کے خدوخال بیان کئے،اس موقع پر ڈاکٹر ہارون عثمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔