پی ایس ایل5، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے155رنز کا ہدف دیدیا
ذیشان اشرف کی نصف سنچری،راحت علی کی تین وکٹیں
ذیشان مہتاب جمعہ 13 مارچ 2020 21:42
(جاری ہے)
سکور 92 تک پہنچا تو ذیشان 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔
روی بوپاری بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور صرف پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے،شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پوویلین سدھارے،اس موقع پر شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے مل کر اسکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے جو 19رنز بنا سکے۔آخری اوور میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.