جسٹس راجہ سجاد احمد خان عدالت عالیہ سرکٹ راولاکوٹ میں 18اپریل تک مقدمات کی سماعت کریں گے

جمعہ 13 مارچ 2020 23:48

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) رجسٹرار آزادجموں وکشمیر عدالت عالیہ کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عدالت العالیہ نے عدالت العالیہ سرکٹ راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں دورہ جات کی منظوری دی ہے جس کے مطابق جج عدالت العالیہ جسٹس راجہ سجاد احمد خان عدالت العالیہ سرکٹ راولاکوٹ میں16 مارچ2020 تا18اپریل 2020 تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :