کیک آرٹسٹ کے کیک سے بنائے حیرت انگیز آپٹیکل الوژنز آپ کو حیران کر دیں گے
امین اکبر جمعہ 13 مارچ 2020 23:47
بین کولین ایک سابق ٹیٹو آرٹسٹ اور اب ایک غیر معمولی فوڈ آرٹسٹ ہیں۔ کیک سے تخلیق کیے گئے آپٹیکل الوژنز کے باعث انہیں بہت زیادہ توجہ مل رہی ہے۔ وہ کیک کو پھلوں، سبزیوں اور حتیٰ کہ حقیقی نظر آنے والے انسانی ہاتھ کی شکل بھی دے دیتے ہیں۔
بین کے بنائے ہوئے کیک دیکھ کر آپ سوچیں گے کہ شاید وہ ساری زندگی سے ہی کیک تیار کر رہے ہیں۔ حقیقت میں اُن کا کیک بنانے کا تجربہ صرف 5 سالوں کا ہے۔
بین نے پانچ سال پہلے اس وقت کیک بنانے شروع کیے، جب انہوں نے ٹیٹو بناتے ہوئے اپنی ایک کلائنٹ کے پاس ایسے کیک دیکھے جن پر ماڈلز کی تصویریں تھیں۔ یہ کیک اُن کی کلائنٹ نے بنائے تھے۔ یہیں سے بین بھی فوڈ آرٹسٹ بن گئے۔بین نے بتایا کہ شروع میں وہ تفریح کے لیے صرف گھروالوں کے لیے کیک بناتے تھے لیکن بتدریج انہوں نے مشکل ڈیزائن کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
29 سالہ بین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو مشکل ڈیزائن بنانے کے چیلنج دیتے ہیں۔اس سے اُن کا فن بہتر ہوتا رہتا ہے۔بین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بصری واہمے یا آپٹیکل الوژنز بنا کر ایسے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے، جو پہلے کیک میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔
بین کے بنائے چند حیرت انگیز کیک آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.