پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی

اس وقت 5ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں،مسافروں کو 72 گھنٹوں میں منزل تک پہنچانا ممکن نہیں، پاکستان سول ایوی ایشن کا خط

ہفتہ 14 مارچ 2020 22:16

پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے خطرے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن نے سعودی سول ایوی ایشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے سعودی سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسافروں کو 72 گھنٹوں میں منزل تک پہنچانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

25 مارچ تک کا وقت دیا جائے۔سول ایوی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت 5ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں، 5 ہزار پاکستانی اس وقت سعودی عرب جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں۔خط میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو اپنی اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے 72 گھنٹے ناکافی ہیں، مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچانے کے لیے دونوں ممالک کے مابین فلائٹ سروس 25مارچ تک بحال رکھنے کی مہلت دی جائے۔