لیہ، محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو سولرواٹر پمپ کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد

منگل 17 مارچ 2020 20:18

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) محکمہ زراعت کی طرف سے کاشتکاروں کو سولرواٹر پمپ کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کی گئی ۔قرعہ اندازی ڈی سی کمیٹی روم میں منعقدہوئی جس میں تحصیل چوبارہ کے کاشتکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوفیاض احمدندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر ،پی ٹی آئی رہنمابشارت رندھاوا ،نیشنل ریسرچ اسلام آباد ڈاکٹر ذوالفقار علی اس موقع پر موجود تھے۔

بشارت رندھاوا نے اس موقع پر قرعہ اندازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی مکمل فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اس کے لئے عملی اقدامات اُٹھارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سولر واٹر پمپ پر حکومت کی طرف سے 6لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سولرواٹر پمپ سے بجلی اور پانی دونوں کی بچت ہوگی اور کاشتکاروں کو پیدوار پر کم خرچ اُٹھانا پڑے گا۔