مسجد کا منبر اور امام کی آواز وائرس سے مقابلے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے ،فردوس عاشق اعوان

منگل 17 مارچ 2020 21:34

مسجد کا منبر اور امام کی آواز وائرس سے مقابلے کیلئے ہر اول دستے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسجد کا منبر اور امام کی آواز کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے مو جو دہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجا ن سے بچنا ضروری ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر اپنے ٹویٹ انہو ںنے کہا کہ اس اہم قومی فریضہ میں علماء مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے، اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے، زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحاد و یکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے، میڈیا کا سارے عمل میں کلیدی کردار ہے، بیماری کی علامات، اس کے ممکنہ علاج اور بچاؤ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ ہم سب اپنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں، خود اس بیماری سے محفوظ رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی اس وباء سے بچا سکیں، افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں۔