تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مر یض چل بسا

منگل 17 مارچ 2020 21:34

تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا مر یض چل بسا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) تفتان میں 14 روز قرنطینہ میں گزار کر آنے والا غلا م عمران نا می مر یض میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق متاثرہ شخص حافظ آباد کا رہائشی تھی اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے ،غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا اور آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔ ڈاکٹرز یہ شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ یہ پاکستان میں کورونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہے۔