دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال، قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

بدھ 18 مارچ 2020 20:09

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال، قطر کے بعد کینیڈا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی،پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہوگا،اس ضمن میں دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کنٹری منیجرز کو حکومتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہونے اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مالینڈو ائیر نے پاکستان سے ملائشیا کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا۔گزشتہ روز لاہور سے مالینڈو ائیر کی آخری پرواز سو کے قریب مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہوگئی۔