پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

بدھ 18 مارچ 2020 21:22

پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب وصول نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کو نا اہل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکے وکیل کا موقف تھا کہ مستقل غیر حاضری مس کنڈکٹ پر مصطفی کمال کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا،،قانون کے مطابق ملازمت سے برطرف شخص کسی بھی عوامی عہدے یہ الیکشن لڑنے کے لئے نا اہل ہوتا ہے ۔

مصطفی کمال کی جانب سے انکے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے جواب جمع کرادیا ۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو از سر نو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔