بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی، 25 غیرملکی بھی شامل

ایران کے ساتھ سرحدوں پر تھرمل کیمرے لگائے جائیں گے، افغان وزارت صحت کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2020 00:09

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی، 25 غیرملکی بھی شامل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 122 افراد بھارتی باشندے ہیں جبکہ 25 غیر ملکی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب ترجمان افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ افغان وزارت صحت کے مطابق افغانستان کے دیگرحصوں پر اور ایران کے ساتھ سرحدوں پر تھرمل کیمرے لگائے جائیں گے۔