کرونا وائرس سے بچائو شیخ زید ہستال کے ڈاکٹرز نے وٹس ایپ پر مریضوں کی فری خدمت کا اعلان کردیا

جمعرات 19 مارچ 2020 13:47

کرونا وائرس سے بچائو شیخ زید ہستال کے ڈاکٹرز نے وٹس ایپ پر مریضوں کی ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کیپروفیسرز ڈاکٹرز نے عوام کی خدمت کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی فری خدمات دینے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے عوام عام بیماریوں سے پریشان نہ ہوں گھر بیٹھے فون پر ہم سے مشورہ کریں ان ڈاکٹرز میں ماہر امراض چشم ، ہڈی جوڑ ، ہارٹ سپیشلسٹ اور میڈیسن سپیشلسٹ، ڈاکٹرز شامل ہیں ان کا کہنا ہے اگر مریض زیادہ بیمار ہوتو گھر پر آکر بھی فری خدمات انجام دیں گے تاکہ مریض ہسپتالوں کا رخ نہ کرے اس کا مقصد عام عوام کو کرونا وائرس کے جراثیم سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :