Live Updates

کورونا وائرس، مریم نواز کا طویل عرصے بعد ٹویٹ

آزمائش کی گھڑی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،نواز شریف نے مجھے خصوصی طور پر قوم تک دعائیں پہنچانے کا کہا ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 مارچ 2020 16:51

کورونا وائرس، مریم نواز کا طویل عرصے بعد ٹویٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایکٹیو ہو گیا،مریم نواز شریف نے کورونا وائرس سے متعلق ٹویٹ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان کو بہت بڑے بحران کا سامنا ہے۔کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک سنگین خطرہ ہے جس کا ہر سطح پر مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں احتیاط برتیں ، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ رب العزت سے اس کے تحفظ کے لئے دعا کریں۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نوا زنے کورونا وائرس سے دو پاکستانیوں کی موت پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی جب کہ مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے اپنی قوم کے لئے ڈھیروں دعاوں کا پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں براہ راست ان کی نیک تمناوں اور دعاوں سے قوم کو آگاہ کروں۔

۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان میں کورونا سے دو ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے،وفاق، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کو ٹیسٹ اور علاج کی رہنمائی کیلئے اشتہارات چلائے جائیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں،اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

انہوںنے کہاکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں میں مسلسل اضافے اور عوامی شکایات کی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات