کورونا وائرس کا خدشہ، احتساب عدالتوں میں حمزہ شہباز،خواجہ برادران اورعام ملزموں کوپیش نہ کیا گیا،

آشیانہ سکینڈل ریفرنس کے ملزم فواد حسن فواد کوشوکاز نوٹس جاری

جمعرات 19 مارچ 2020 17:32

کورونا وائرس کا خدشہ، احتساب عدالتوں میں حمزہ شہباز،خواجہ برادران ..
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) کرونا وائرس کا خدشہ، لاہور کی احتساب عدالتوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز،خواجہ برادران اورعام ملزموں کوپیش نہ کیا گیا۔ جبکہ آشیانہ سکینڈل ریفرنس کے ملزم سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کوپیش نہ ہونے پرعدالت نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالتوں میں آشیانہ اقبال، رمضان شوگرملز اورپیراگون سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، کرونا وائرس کے خدشے کے باعث رمضان شوگرملز ریفرنس میں حمزہ شہبازاورپیراگون ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کوعدالت پیش نہ کیا گیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملزکیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی، آشیانہ اقبال سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے انکے نمائندے نواز ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کرائی،شریک ملزموں احد چیمہ،شاہد شفیق کو بھی کورونا کے خدشے کے باعث جیل سے عدالت پیش نہیں کیا گیا،آشیانہ ریفرنس کے ملزم فواد حسن فواد کی پیش نہ ہونے پرعدالت نیسخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے فواد حسن فواد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی،دوسری جانب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت8 اپریل تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پرعزیز بھٹی ٹاون کے پٹواری ریاض حسین کوزمینوں کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔