جمہوریہ کوریا کا ٹڈی دل کے بدترین حملوں کی روک تھام کیلئے پاکستان کیلئے 2 لاکھ ڈالر فنڈز کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2020 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) ٹڈی دل کے بدترین حملوں کی روک تھام کے وسیع تجربہ کی بنیاد پر جمہوریہ کوریا نے حکومت پاکستان کیلئے تعاون کی غرض سے 2 لاکھ ڈالر فنڈز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات جمعرات کو یو این او کی ڈبلیو ایف پی ایف اے او ونگز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ امداد ڈبلیو ایف پی اور ایف اے او کے توسط سے اس بحران سے دوچار چھوٹے کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعینات کورین سفیر کواک سنگ کوئی نے کہا کہ کورین حکومت نے صحرائی ٹڈی دل کے حملوں سے دوچار کسانوں سے ہمدردی کے تحت حکومت پاکستان کی ریلیف کوششوں میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے کہ اس سے پاکستان میں جاری منصوبے کو پیا سنٹر کے قیام سمیت دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ زرعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ پاکستان میں ڈبلیو ایف پی کنٹری ڈائریکٹر کرس کائیے نے بروقت امداد پر جمہوریہ کوریا کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اس سے فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے صحرائی ٹڈی دل حملوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :