پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل یا رن ریٹ کے اعتبار سے سرفہرست ٹیم کو پی ایس ایل کا فاتح قرار دیکر ٹرافی دی جائے
ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
جمعرات 19 مارچ 2020 18:49
(جاری ہے)
جنید علی شاہ نے کہا کہ سیمی فائنلز اور فائنل کے انعقاد کے لئے بہت انتظامات کئے جاتے ہیں اور ایک خطیر رقم بھی خرچ ہوتی ہے، پی سی بی کو ملتوی کئے جانے والے سیمی فائنلز اور فائنل میں بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہوگا لہذا بار بار نقصان اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کا فیصلہ کرکے پوائنٹس ٹیبل یا رین ریٹ کے اعتبار سے سرفہرست ٹیم کو ٹرافی دے دی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ان حالات کے باوجود بھی پی ایس ایل کے 30 میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا پی سی بی کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرکے پی سی بی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے، کھیل انسانوں کی جان سے زیادہ اہم نہیں ہیں، بلاشبہ پی ایس ایل موجودہ سال کی بہترین لیگ تھی جس میں کافی نامور غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے اور توقع ہے کہ آئندہ ایڈیشن میں مزید معروف کرکٹر لیگ کا حصہ بنیں گے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل سے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کئی نئے کھلاڑیوں نے اپنے بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا ہے جو اس سال اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کرونا کی جنگ میں وہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور اسے اپنا قومی فریضہ تصور کرتے ہوئے بحیثیت والینٹر اپنا کردار ادا کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قومی یکجہیتی کو فروغ دینے کا ہے، اگر پوری پاکستانی قوم متحد اور ایک پیج پر آجائے تو میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم کرونا کے خلاف جنگ جیت جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے حکومت سندھ خاص طور پر وزیر اعلی مراد علی شاہ کی جانب سے کرونا سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور حکومتی کاوشوں کو سراہا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.