کورونا وارئرس سے مرنے والے پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کاغفلت کا مظاہرہ

سادات خان نے ہسپتال کے قرطینہ میں رہنے سے انکار کیا ، مریض کے اصرار پر اسے گھر جانے دیا گیا، گھر میں عزیز او قارب کیلئے دعوت کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2020 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) پاکستان میں کورونا وارئرس سے مرنے والے پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے تمام علامات کے باوجود غفلت کا مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مردان کی یونین کونسل منگاہ کے رہائشی مریض 50 سالہ سادات خان نے ہسپتال کے قرطینہ میں رہنے سے انکار کیا اور مریض کے اصرار پر اسے گھر جانے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سادات خان جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 9 مارچ کو پشاور ایئرپورٹ پر اترا، جہاز میں سادات خان کے ساتھ 2 دوست بھی ہم سفر تھے اور ان کے گھر واپس آنے پر گھر والوں نے دوست احباب اور رشتہ داروں کے لئے دعوت کا اہتمام کیا، دعوت میں گاوں بھر کے لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے نہ صرف سادات خان سے ہاتھ ملایا بلکہ گلے ملکر عمرہ کی مبارکباد دی۔اکورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سادات خان کے دوست عالمزیب کے مطابق انہیں کسی ائیرپورٹ پر چیک نہیں کیا گیا۔