دو ہتھیا فنکار اپنے دونوں ہاتھوں کےا ستعمال سے انتہائی تفصیلی ڈرائنگز تخلیق کر سکتا ہے
امین اکبر
جمعرات 19 مارچ 2020
23:42
بہت کم افراد اپنے ایک ہاتھ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز کی ہو بہو نقل تیار کر سکتے ہیں ۔ دونوں ہاتھوں کے یکساں استعمال سے ڈرائنگ بنانا بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ لیکن ایک شوقیہ فنکار ایسے بھی ہیں، جو ڈرائنگ بناتے ہوئے دونوں ہاتھ یکساں طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اُن کی یہی خاصیت انہیں متاثر کن بناتی ہے۔
کولن ڈار کے کا تعلق ڈیٹرائٹ سے ہے۔
وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور شوقیہ فنکار ہیں۔ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے ڈرائنگ بنانے کی خاصیت کی وجہ سے انہیں انٹرنیٹ پر خاصی مقبولیت مل رہی ہے۔عام طور پر وہ دونوں ہاتھوں میں دو مختلف رنگوں کے قلم یا برش سے ڈرائنگ بناتے ہیں۔ وہ مشہور شخصیات، فلموں کے مشہور کردار، جانوروں اور قدرتی مناظر کی ڈرائنگز بناتے ہیں۔(جاری ہے)
ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جس کی ڈرائنگ 42 سالہ کولن اپنے دونوں ہاتھوں سے نہ بنا سکیں۔
کولن نے اپنی اس قدرتی صلاحیت کو کافی عرصے تک خفیہ رکھا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک موٹیویشنل سپیکر سے متاثر ہو کر اپنی مہارت کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنا شروع کی ہیں۔
کولن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مثبت ردعمل نے انہیں مزید ڈرائنگز تخلیق کرنے کی ترغیب دی۔ کولن نے بتایا کہ جب اُن کا دایاں ہاتھ تھک جاتا ہے تو وہ صرف بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔
کولن نے 5 سال کی عمر میں ڈرائنگز بنانا شروع کی تھیں۔ وہ اب تک سینکڑوں ڈرائنگز بنا چکے ہیں۔کولن کی بنائی ہوئی چند ڈرائنگز آپ بھی دیکھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے،بھارتی شوہر کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.