
نوجوان نے اپنی پوری کمر پر منگیتر کی تصویر کا ٹیٹو بنوا لیا
امین اکبر
جمعرات 19 مارچ 2020
23:51

22 سالہ ٹراؤنگ وان لام نے مبینہ طور پر تین مختلف سیشنز میں 24 گھنٹوں میں اپنی کمر پر اپنی منگیتر کی تصویر کا ٹیٹوا بنوایا۔پہلا سیشن پچھلے سال نومبر میں 8 گھنٹے کا تھا۔اس کے بعد بھی وہ ٹیٹو بنوانے کے دو سیشنز لے چکے ہیں، جن میں سے ایک 6 گھنٹے اور دوسرا 9 گھنٹے کاتھا۔ ان سیشنز کے نتیجے میں اُن کی کمر پر اُن کی 20 سالہ منگیتر لاؤنگ کھا ٹران کی تصویر کا ٹیٹو مکمل ہوگیا۔
اپنے منگیتر کی کمر پر اپنی تصویر کا ٹیٹو بنا دیکھ کر لاؤنگ کھا ٹران پہلے حیرت زدہ ہوئیں اور پھر خوش ہو گئیں۔
(جاری ہے)
ٹراؤنگ کی کمر پر بنے اس ٹیٹو کی تصویر ویتنامی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اکثر صارفین نے اس پر منفی تبصرہ ہی کیا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے جب اُن کا اپنی منگیتر سے تعلق ختم ہوگا تو وہ اپنی کمر پر ٹیٹو بنوانے کے فیصلے پر پچھتائیں گے۔
اس جوڑے کامنصوبہ ہے کہ اس سال 22 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔22 مئی کو اُن کے تعلق کو 3 سال مکمل ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.