حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس زیرکنٹرول ہے،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار،تاجرمشکل کی گھڑی میں بہترین کردار ادا کرتے رہیںگے، لاہور چیمبر

جمعہ 20 مارچ 2020 17:34

حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس زیرکنٹرول ہے،عوام احتیاطی تدابیر ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کروناوائرس سے بچائو کے لیے غیرمعمولی احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قابل تحسین اقدامات کی بدولت کرونا ابھی کنٹرول میں ہے،اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار ہے،تاجرمشکل کی گھڑی میں بہترین کردار ادا کرتے رہیںگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجر برادری کے بہترین کردار کی بدولت پاکستان میں اشیائے خور د و نوش سمیت دیگر تمام اشیائے ضرورت کی سپلائی برقرار رہے، توقع ہے کہ تاجر برادری اس نازک وقت میں حکومت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔عہدیداروں نے عوام سے بھی پر زور اپیل کی کہ وہ کسی تشویش اور خوف و ہراس میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ پاکستان میں سپلائی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے لہذا خریداری معمول کے مطابق ہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنے ممبران اور عوام کو کروناسے بچائو کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔