نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

جمعہ 20 مارچ 2020 19:42

نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے دائر کی گئی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو لوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،یہ رقم نو کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کے لیے استعمال ہونا تھی، رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا،حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی،تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا،شہباز شریف نے دباؤ ڈال کر این او سی حاصل کیا، معاملہ میں لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی اور نہ ہی حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈ شپ میں نہیں آتا تھا،ہائیکورٹ کی ضمانت فیصلہ میں آبزرویسنز سے ٹرائل متاثر ہوگا۔

اپیل میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حمزہ شہاز کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نیب نے درخواست میں حمزہ شہباز شریف کو فریق بنایا ہے۔۔۔۔توصیف