کورونا وائرس پھیلاؤ، روسی فوج کا اٹلی کیلئے مدد بھیجنے کا اعلان

اتوار 22 مارچ 2020 20:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) صدر ولادمیر پیوٹن سے احاکامات موصول ہونے کے بعد روس کی فوج نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کو طبی امداد بھیجنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے ہفتے کو اطالوی وزیر اعظم گوئسپے کونٹے کو فون کیا اور اپنے ملک کی جانب سے موبائل گاڑیوں اور طبی ماہرین کی جانب سے مدد کی پیشکش کی۔

یادرہے کہ اٹلی میں ہفتے کو مزید 793افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں وائرس سیاموات کی تعداد تقریباً 5ہزار ہو چکی ہے۔روس کی وزارت دفاع کے مطابق فوجی طیارے اتوار سے اٹلی کو 8 اعلیٰ معیاری موبائلز، انفیکشن سے نجات دلانے والی گاڑیاں اور اور دیگر طبی سامان فراہم کریں گے۔روس کی فوج اٹلی کی مدد کے لیے تقریباً 100 طبی ماہرین بھی بھیجے گی۔