ض*محمد حفیظ نے سزا مکمل کرنے والے شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر دی

اتوار 22 مارچ 2020 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2020ء) قومی ٹیم کے آل رائونڈرمحمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے والے اوپنر شرجیل خان کی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی مخالفت کر دی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد حفیظ نے نام لیے بغیرکہا کہ کسی کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور فٹنس کی باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں، کیا پاکستان کی نمائندگی کیلئے سب سے پہلا معیار کسی بھی کھلاڑی کی دیانت داری اور عزت نفس نہیں ہونا چاہیی ۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ سمیت چند کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی بھی مخالفت کی تھی تاہم بعد ازاں پی سی بی کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے شرجیل خان کو ڈھائی سال معطل سمیت 5 سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔