پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 16ارب 51کروڑ80 لاکھ روپے کا منصوبہ شروع

پیر 23 مارچ 2020 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 16ارب 51کروڑ80 لاکھ روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ صوبہ میں گندم کے کاشتکاروں کی شرح منافع کو بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں7 من اضافہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں کی معاونت کیلئے ان کو رعایتی نرخوں پر زرعی مداخل کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں کاشتکاری کی جدید سہولیات سے استفادہ کیلئے منصوبہ کے تحت حکومت کاشتکاروں کو 50فیصد کی سبسڈی پرزرعی مشینری فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :