پوری قوم کو چاہئیے کہ وہ اللہ سے معافی مانگیں‘ کورونا وائرس کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا‘ مولانا فضل الرحمان

منگل 24 مارچ 2020 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری قوم کو چاہئیے کہ وہ اللہ سے معافی مانگیں،تاحال اس مرض کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری دنیاکورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جسکو عالمی وباء بھی کھا جاسکتا ہے،بڑے ممالک جو وسائل کے اعتبار سے ترقی یافتہ تصور کئیے جاتے ہے مگر اس وباء کے سامنے وہ بھی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے جو اعداد و شمار شائع کیے ہیں جس کہ مطابق دو لاکھ 94 ہزار 110 افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہے جو ایک بڑا انسانی سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت علماء ، ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت اور رہنمائی میں مصروف ہے۔