ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کے لئے ہوائی سپرے نہیں کیا جس سے گندم کی فصل سمیت دیگر فصلوں کے تباہ ہونے کا اندیشہ ہے،بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی

منگل 24 مارچ 2020 17:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی پشین کے صدر معروف زمیندار سید عبدالقہار آغا ، حاجی خالق داد ، سعد اللہ آغا، لطیف آغا، جبار آغا، حاجی کریم، عبید اللہ، ملک ایوب سمیت دیگر نے پشین اور ملحقہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کی جانب سے فصلات اور باغات کو ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کے لئے ہوائی سپرے نہیں کیا جس کی وجہ سے گندم کی فصل سمیت دیگر فصلوں کے تباہ ہونے کا اندیشہ ہے اور اس سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا یہ بات انہوں نے مختلف علاقوں کے زمینداروں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقے سرانان ، خانوزئی، بوستان، کمال زئی، طور شاہ، ہیکلزئی کے علاوہ دیگر علاقوں میں گندم سمیت دیگر فصلیں تیاری کے مراحل میں ہیں اور باغات کے علاوہ فصلوں پر ٹڈی دل کا حملہ ہورہا ہے پشین کے محکمہ زراعت کے آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے تا حال ان علاقوں میں زمینداروں کی فصلوں کو ٹڈی دل کے حملے سے بچانے کے لئے ہوائی اسپرے کا بندوبست نہیں کیا جس کی وجہ سے ان تمام علاقوں کے زمینداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ایک طرف صوبے کے لوگوں کو کرونا وائرس کا خوف اور دوسری طرف زمینداروں کو اپنی تیار فصلوں اور باغات کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ان ٹڈی دل اور دیگر وائرس سے علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لئے تا حال ہوائی اسپرے کا بندوبست نہیں کیا جس کی وجہ سے علاقے کے زمیندار پریشانی میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام کی جانب سے علاقے میں فصلوں اور باغات کو ٹڈی دل کے عملے سے محفوظ رکھنے کے لئے ہوائی اسپرے نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ اس لئے جلد از جلد ان علاقوں میں ہوائی اسپرے کرکے فصلوں اور باغات کو ٹڈی دل کے حملے سے بچایا جائے۔