سیکورٹی فورسز نے پنجاب میں لاک ڈاون کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کروانا شروع کر دیا
لاہور کے مختلف علاقوں میں فوج کی جانب سے ناکے لگائے گئے ہیں، پابندیوں سے میڈیا کے افراد کو بھی استثناء نہیں دیا جا رہا، مجھے سزا کے طور پر آدھا گھنٹا سڑک پر کھڑا رکھا گیا، صحافیوں کو بھی اجازت نہیں دیں گے تو عوام کو کیسے آگاہ کریں: سینئر صحافی شاہد نذیر چودھری
محمد علی
منگل 24 مارچ 2020
22:53
(جاری ہے)
سینئر صحافی شاہد نذیر چودھری کا بتانا ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے کی پابندی سے میڈیا کے لوگوں کو بھی استثناء نہیں دیا جا رہا ہے۔ مجھے میڈیکل اسٹور سے واپسی پر پاک فوج کی جانب جناح ہسپتال کے قریب لگائے گئے ناکے پر روکا گیا۔ اس موقع پر مجھے بطور سزا آدھے گھنٹے کیلئے سڑک پر روکے رکھا گیا۔ سینئر صحافی کا بتانا ہے کہ جب انہوں نے ناکے پر موجود فوجی اہلکاروں سے سوالات کیے تو انہوں نے بہت پیار سے جواب دیا کہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ سوائے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے، کسی کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہ دی جائے۔ یعنی میڈیا سے وابستہ لوگوں کو بھی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں ہی لیا گیا ہے اور پاک فوج و دیگر سیکورٹی فورسز اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی شاہد نذیر چودھری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حالات واقعی خراب ہیں، اس لیے احتیاط کی جائے اور گھروں تک محدود رہا جائے۔ جبکہ حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ سزاوں اور سختی کے حوالے سے صحافیوں، بیمار افراد اور بزرگ شہریوں سے نرمی برتی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.