پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 65کروڑ روپے جاری

بدھ 25 مارچ 2020 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 65کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب 58 کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کیمپ کی تعمیر کے لئے 10کروڑ روپے،کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 10کروڑ، اے ایس ایف اکیڈمی کراچی کی اپ گریڈیشن کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :