پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا

یکم شعبان 1441ہجری 26 مارچ بروز جمعرات، شب برات 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب کو ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مارچ 2020 19:51

پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان 1441ہجری 26 مارچ بروز جمعرات کو ہوگی، شب برات 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی، جبکہ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے بھی بذریعہ آن لائن اجلاس کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے، یوں ملک میں شعبان 1441ہجری کے ماہ کا آغاز 26 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔ جبکہ ملک بھر میں شب برات 8 اور 9 اپریل یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ہو گی۔ ملک میں ماہ شعبان کے آغاز کے بعد اب ماہ رمضان کے آغاز میں صرف ایک ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 24 یا 25 اپریل کو ہوگا۔