تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی پراڈکٹ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کا آغاز کردیا

بدھ 25 مارچ 2020 23:42

تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی پراڈکٹ ایکسچینج ٹریڈڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی پراڈکٹ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کا آغاز کردیا ہے۔ اس پراڈکٹ کے آنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی ان اسٹاک ایکسچینجز میں شمار ہوچکی ہے کہ جو ای ٹی ایفس کی پیشکش کرتی ہیں۔ سرمایاکاری کرنے کے لیے ایسی پراڈکٹس جو اسٹاک مارکیٹ کے منافع کے ساتھ میوچل فنڈز کی پیش کردہ متنوع کا مجموعہ ہیں۔

پی ایس ایکس نے دو ای ٹی ایفس لانچ کردیے ہیں۔ یو بی ایل فنڈز کی جانب سے یو بی ایل پاکستان انٹر پرائز ای ٹی ایف جبکہ این آئی ٹی کی جانب سے این آئی ٹی پاکستان گیٹ وے ای ٹی ایف پیش کیے گئے ہیں۔ای ٹی ایف کے اس تاریخ ساز انعقاد کے لیے موجودہ حالات میں حفاظتی تدابیر لیتے ہوئے اپنی نوعیت کے پہلے ورچوئل لانچ کا اہتمام پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

ورچوئل لانچ کا انعقاد اس لیے کیا ہیتاکہ موجودہ کووڈ19 وائرس کی وبا پھیلنے کہ خطرے کے پیش نظر تمام سرمایاکاروں اور مارکیٹ کے شراکت داروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور یہ پیغام بھی پہنچ جائے کہ پاکستان کیپیٹل مارکیٹ میں ای ٹی ایف دستیاب ہیں۔ورچوئل لانچ کے موقع پر اپنے خطاب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین جانب عامر خان نے کہا کہ ای ٹی ایفس کا انعقاد پاکستان کی ایسٹ منیجمنٹ انڈسٹری اور اسٹاک مارکیٹ کا احسن اقدام ہے کیونکہ شفافیئت، کم لاگت اور متحمل انویسٹمنٹ اسٹریٹجی پر چلتے ہوئے انڈیکس کو ٹریک کرنے کی خاصیت سے کی وجہ سے اس پراڈکٹ میں ترقی کے زبردست مواقع ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یوبی ایل پاکستان انٹرپرائز ای ٹی ایف اور این آئی ٹی پاکستان گیٹ وے ای ٹی ایف کم لاگت ایکسچینج ٹریڈڈ پراڈکٹ کی کمی کو پر کریں گے اور مارکیٹ کی ڈیپتھ اور لیکوئڈیٹی کے لیے معاون ہونگے۔انھوں نے ایس آر اوز اور انڈسٹری پلیئر پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں 3 کلیدی شعبوں میں اپنی توجہ مرکوز رکھیں: 1) جدت اور نئی پراڈکٹ کی تیاری،2) مارکیٹ کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی کا جارحانہ استعمال، 3)نظم و ضبط اور محتاط رویہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی جناب فرخ خان نے کہا کہ یہ ایک بڑی زبرست پیش رفت ہے اور کافی عرصے بعد ای ٹی ایفس کی شکل میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔

وقت اس لیے لگا کیونکہ چیلنج یہ تھا کہ ایک ایسا حل تلاش کیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول اور سرمایاکار کے بہترین مفاد میں بھی ہو۔ چونکہ اب ای ٹی ایفس متعارف کرائے جاچکے ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ مارکیٹ کو تمام سرمایاکاروں باالخصوص ریٹیل ا نویسٹرز کے لیے مزید پرکشش ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں کی جانب سے پیش کردہ پراڈکٹس میں میں ای ٹی ایفس لازمی حصہ ہوتے ہیں اور یہ پراڈکٹ 47 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔

بین الاقوامی سطح پر 8000 سے زائد ای ٹی ایفس ہیں اور 2019 کے اختتام تک ان کے زیر انتظام اثاثوں کی مجموعی مالیت 6.5 ٹریلین امریکی ڈالر تھی جو 2020 کے اختتام تک 7.6 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔عالمی سطح پر ای ٹی ایفس کی ترقی کے ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی مارکیٹ میں بھی ای ٹی ایف کے بڑھنے کے زبرست مواقع موجود ہیں کیونکہ یہ ان سرمایاکاروں کے لیے ایک مثالی، کم لاگتی پراڈکٹ ہے جو پاکستان کی مارکیٹ میں پرکشش ویلوایشن سے فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انویسٹرز کے لیے ای ٹی ایفس متعارف کرنے پر ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مارکیٹ کے شراکت داروں، تمام اسٹیک ہولڈرز، ایسٹ منیجمنٹ کمپنیوں اور ٹی آر ای سی ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔انھوں نے پاکستان میں ای ٹی ایفس کی تیاری اور کامیاب انعقاد کے سلسلے میں رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے پر ایس ای سی پی کا بھی شکریہ ادا کیا۔موجودہ مقامی اور عالمی حالات کے پیش نظر انھوں نے امید ظاہر کی یہ پراڈکٹ خصوصاً چھوٹے انویسٹرز کے لیے سرمایاکاری کا ایک پرکشش ذریعہ ثابت ہوگی۔

یو بی ایل فنڈز کے سی ای او جناب یاسر قادری نے کہا کہ بیسٹ ایسٹ منیجر ہونے کے ناطے اور بہترین نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کی روائیت کے ساتھ یہ یوبی ایل فنڈز کی جانب سے ایک اور پہل ہے۔اس وقت جو ویلو ایشن ہیں یو بی ایل پاکستان انٹرپرائز ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ مارکیٹ میں انٹری کرنے کی خواہش رکھنے والے انویسٹرز کے لیے ایک مناسب پراڈکٹ ہے۔اور اس سلسلے میں اسٹاکس کے چناو کے لیے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔

فنڈ بلو چپ اسٹاک پر مشتمل باسکٹ میں سرمایاکاری کرتا ہے جو آئل کی قیمت سے زیادہ اثر انداز بھی نہیں ہوتے۔ ایس ای سی پی کا زبردست تعاون اور رہنمائی قابل ستائش ہے۔پی ایس ایکس کی پراڈکٹ ٹیم نے موثر اندز سے لانچ کا انتظام کیا ہے۔جے ایس گلوبل نے مارکیٹ میکنگ سروسز کی پیشکش کرکے اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم پلہ این آئی ٹی کے ساتھ انعقاد ایک زبرست احساس ہے۔

این آئی ٹی کے ایم ڈی جناب عدنان آفریدی نے کہا کہ ملک میں پہلے ای ٹی ایف کا انعقاد کرنا این آئی ٹی کے لییفخر کا لمحہ ہے۔ ملکی کی سب سے تجربہ کار ایسٹ منیجمنٹ کمپنی ہونے کے ناطے این آئی ٹی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نئے فنڈزمتعارف کرانے کے حوالے سے بھی اسے ہمیشہ برتری حاصل رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ این آئی ٹی پاکستان گیٹ وے ای ٹی ایف بڑے اور چھوٹے انویسٹرز کے لیے سرمایاکاری کا ایک پرکشش ذریعہ بنے گا۔

مارکیٹ میں موجودہ گراوٹ کو دیکھتے ہوئے این آئی ٹی گیٹ وے ای ٹی ایف پاکستان کی مارکیٹ میں متفرق اسٹاکس میں سرمایاکاری کرنے کا انویسٹرز کے لیے اچھا موقع ہے۔ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کو متعارف کرانے میں کم نظر آنے والا مگر ایک اہم کردار مارکیٹ میکرکا بھی ہے جو انویسٹمنٹ پراڈکٹ کے لیے لیکوئڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے ای ٹی ایف کے لانچ کے پیچھے جے ایس گلوبل مارکیٹ میکر ہے۔

جے ایس کے سی ایی او جناب کامران ناصر نے کہا کہ میں انتہائی مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ یو بی ایل فنڈز اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(این آئی ٹی) کی جانب سے پاکستان کے پہلے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایفس) کے لانچ میں جے ایس گلوبل بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے انویسٹرز کے لیے نئی پراڈکٹ کی تیاری اور خدمات کے سلسلے میں جے ایس جی سی ایل کے کردار کو سرہایاگیا ہے اور یہ لانچ جی ایس جی سی ایل کا کی کامیابیوں کے حوالے سے ایک اور سنگ میل ہے۔

ای ٹی ایفس کے انعقاد کے ساتھ ہم ڈیریویٹوپراڈکٹ اور خدمات کے نئے فیز میں داخل ہورہے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ جے ایس جی سی ایل اس کا لازمی جزو ہے۔جے ایس جی سی ایل کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جب بات ہو گورننس کی تو جے ایس جی سی ایل ہمیشہ توقعات سے بڑھ کر رہی ہے۔ ہماری پی اے سی آر اے کی جانب سے اینٹٹی ریٹنگ اے اے (لانگ ٹرم) اور اے پلس (شارٹ ٹرم) ساتھ ہی بی ایم آر 1 (بروکر ریٹنگ) جو انڈسٹری میں سب سے اونچی ہے اس کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ اعزازات مارکیٹ شیئر، ملکی اور غیر ملکی کسٹمرز، مقامی ساکھ کے لحاظ سے ہماری انڈسٹری میں لیڈر شپ پوزیشن کی توثیق کرتے ہیں۔ جے ایس جی سی ایل کو اس بات پر یقین ہے کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرے گی اور یہ لانچ اس بات کا ثبوت ہے۔ ایک مکمل آٹومیٹڈ ماحول میں یہ انویسٹر کو بغیر کسی جھنجھٹ کے کسی انسانی مداخلت کے بغیر ای ٹی ایفس میں سرمایاکاری کا موقع دیتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اس طرح کی نئی پراڈکٹس کی تیاری میں سازگار ماحول فراہم کرنے پر میں ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کے کردار کو سراہتاہوں۔ میں یو بی ایل فنڈز اور این آئی ٹی کی انتظامیہ کی ان تھک کاوشوں کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں کہ جن کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہ ہوتا ہم ایس ای سی پی، پی ایس ایکس اور سرمایاکاروں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مسقتبل میں بھی پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے مفاد کے لیے کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ورچوئل لانچ کے موقع پر بہترین توقعات اور اچھی امیدوں کے ساتھ پہلے دو ای ٹی ایفس کا انعقاد تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کے انویسٹرز کی کامیابی اور خوشحالی کی نوید بنے گا۔