فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ کی کاسٹ تھائی لینڈ میں پھنس گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ کی کاسٹ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث پھنس گئی۔ اس فلم کی ٹیم فلم کی کچھ سین کی عکس بندی کے لئے تھائی لینڈ میں موجود تھی ، اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میںکہا کہ ہماری ٹیم تھائی لینڈ میں پھنس گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر بند کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جو سفر 23 مارچ کو پاکستان کا سفر کرنا تھا وہ اب انہیں 2 ہفتوں بعد کرنا پڑے گا۔اداکار نے تمام مدحواں کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی غفلت کی وجہ سے گھر سے دور لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں پر مایوسی کا اظہار کیا جو اب بھی پاکستان میں کوروناوائرس کے خطرے کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔شمعون عباسی نے کہا کہ فلم کی کاسٹ اور عملہ سختی سے ایک دوسرے سے اپنے فاصلے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وہ صرف کھانا کھانے کے لئے اپنے کمرے سے نکلتے ہیں اور پھر ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے بغیر واپس آجاتے ہیں۔