کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پاکستانی وکلاء نے تارکین وطن کوایمینسٹی دینے کیلئے برطانوی وزیراعظم کوخط لکھ دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 13:25

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر برطانیہ میں موجود پاکستانی وکلاء نے برطانوی تارکین وطن کوایمینسٹی دینے کیلئے برطانوی وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

یہ خط ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے برطانوی وزیراعظم کوبھجوایا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا خدشات اور احتیاط سے برطانیہ میں تارکین وطن سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سالہا سال سے برطانیہ میں پناہ گزین تارکین وطن کی مشکلات کے پیش نظر انہیں ایمینسٹی دی جائے،طالب علموں، ورک پرمٹ ہولڈرز، اوردیگر تارکین وطن کے لئے امیگریشن فیس معطل کی جائے، تارکین وطن کے لئے کونسل ٹیکس کوتین ماہ کیلئے معطل کیاجائے،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں کی ایک سال کی فیس معطل کی جائے، موجودہ حالات میں تارکین وطن کے لئے ویزا توسیعی فیس بھی معطل کی جائے،ان اقدامات سے تارکین وطن کی مشکلات میں کمی آئے گی۔