بھارت، خاتون پر پان تھوکنے اورکو کورونا کہنے والا شخص گرفتار

ملزم کی شناخت گوراو ووہرا کے نام سے ہوئی ہے اور وہ شخص دہلی کے علاقے ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے،پولیس

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں خاتون پر پان تھوکنے اور خاتون کو کورونا وائرس کہنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے ایک راہ چلتی خاتون پر پہلے تو پان تھوکا اور پھر کورونا وائرس کہہ کر آوازیں کسیں اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

دہلی پولیس کے مطابق ایک خاتون نے اتوار کے روز ایک رپورٹ درج کروائی تھی جس میں اٴْس خاتون نے ایک شخص پر الزام عائد کیا تھا کہ جب وہ سڑک سے گٴْزر رہی تھی تو ایک شخص آیا اٴْس نے اپنی اسکوٹی روکی، پان تھوکا اور کورونا وائرس کہہ کر وہاں سے بھاگ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے بتایا کہ اٴْنہوں نے خاتون کی رپورٹ درج کرنے کے بعد کارروائی شروع کی اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس کے بعد اٴْنہوں نے گزشتہ روز اٴْس شخص کو گرفتار کرلیا۔دہلی پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کہنے والے شخص کی شناخت گوراو ووہرا کے نام سے ہوئی ہے اور وہ شخص دہلی کے علاقے ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے۔