Live Updates

عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم کا اصل مقصد ہے، فردوس عاشق اعوان

عمران خان کا منفرد ایپ کے اجراء کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے،عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے، معاو ن خصوصی

جمعرات مارچ 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم کا اصل مقصد ہے، عمران خان کا منفرد ایپ کے اجراء کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے،عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے چالیس سے زائد شہری سہولیات شہریوں کو ان کی دہلیز تک پہنچانا وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست حکومت کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کی خدمت پر مبنی مستعد اور متحرک نظام کی تشکیل وزیر اعظم عمران خان کا اصل مقصد ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا منفرد ایپ کے اجراء کا اقدام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کا آئینہ دار ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ ایپ شہریوں کو ان کے گھروں میں ان کے مسائل کی حل کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو کورونا وائرس کی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک ہونا ہے،ہرفرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس ایپ کی بدولت شہری کسی بھی فارمیسی میں ماسک کی کمی یا مہنگے داموں فروخت کی نشاندہی کر سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایپ تمام متعلقہ اداروں میں کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گی۔ انہوںنے کہاکہ علاوہ ازیں اس میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات بھی شامل ہیں۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات