آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ملک بھر 2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن اور قرنطینہ سنٹرز بنانے، 15 لاکھ اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے انسانیت کے جذبہ کے تحت حکومت کو ملک بھر 2لاکھ پرائیویٹ سکولزمیں لاک ڈاؤن کے دوران آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹرز بنانے اور 15 لاکھ اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدرکاشف مرزا نے اس ضمن میں وزیر اعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انسانیت کے جذبہ کے تحت ان رضاکارانہ خدمات کی پیشکش کی گئی ہے۔

کاشف مرزا نے خط میں کہا ہے کہ عالمی وباء کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کی صورتحال میںہم وزیرا عظم کواس قومی بحران کے موقع پر پرائیویٹ سکولز کی طرف سے’کورونا وائرس‘ کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہونے کا یقین دلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آپ کی حکومت کا ہر عمل ہمارے لیے ایک فرض کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہٰذا اس بحرانی کیفیت میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کورونا وائرس سے مقابلہ کیلیے اپنی2 لاکھ پرائیویٹ سکولز لاک ڈاؤن کے دوران آئسولیشن سنٹرز اور قرنطینہ سنٹرز کے لئے استعمال کرنے اور 15لاکھ اساتذہ کی بطوررضاکار خدمات کی پیشکش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :