وزیر اعظم نے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ناردرن سندھ

جمعرات 26 مارچ 2020 16:55

سکھر۔ 26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف ناردرن سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر پاکستان کی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہمی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی گئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا جائیگا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں ڈاکٹر ربنواز کلوڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے غریب اور بے روزگار افراد سمیت ہر طبقے کے افراد کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے فنڈز دینے کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں پاکستان کی عوام سے بے پناہ محبت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان سے جلد کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور لاک ڈائون کے باعث ملک بند ہونے کی وجہ سے جو رونقیں بند ہو گئی تھی وہ دوبارہ بحال ہو جائیگی عوام کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے حکومت وقت کا ساتھ دیں تاکہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو راشن تقسیم والا عمل شروع کریگی جس سے غریب اور مظلوم عوام کو ریلیف ملے گا عوام پریشان نہ ہو انشاء اللہ سب ٹھیک ہو گا اور پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ۔