ڈاکٹراسامہ ریاض نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی ‘ڈاکٹر محمود الحسن راجہ

جمعرات 26 مارچ 2020 19:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) سیکرٹری (ر)ڈاکٹرمحمودالحسن راجہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان،سینئرسپشلسٹ ڈاکٹرمحمدسلیم خان نے کروناوائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہیدہونے والے ڈاکٹراسامہ ریاض کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹراسامہ ریاض نے جرات اورقربانی کی لازوال مثال قائم کی ڈاکٹراسامہ ریاض جیسے لوگ طب کے شعبے کی شان ہیںانہوںنے کہاکہ قوم کاہرفرد ڈاکٹراسامہ ریاض کوسلام پیش کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹراسامہ ریاض کی قربانی رائیگاںنہیںجائے گی ڈاکٹراسامہ ریاض دکھی انسانیت کی خدمت کررہے تھے ڈاکٹراسامہ ریاض ہمارے لیے رول ماڈل ہیںہم سب کروناکے خلاف جنگ کرینگے اوریہ جنگ ہم جیتیںگے۔دریں اثناء ڈاکٹراسامہ ریاض کے ایصال وثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :