حکومت آزادکشمیرکی طرف سے تین ہفتوں کے لاک ڈائون کے حکم پرچوتھے روزبھی مکمل عمل درآمد،شاہرائوںسے ٹریفک غائب

جمعرات 26 مارچ 2020 19:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) حکومت آزادکشمیرکی طرف سے تین ہفتوں کے لاک ڈائون کے حکم پرچوتھے روزبھی مکمل عمل درآمد،شاہرائوںسے ٹریفک غائب، تجارتی مراکزومارکیٹیںبند رہیںلوگوںکی اکثریت نے خودکوگھروںتک محدودرکھاشاہرائوںوتجارتی مراکزمیںسناٹاچھایارہاحکومت آزادکشمیرکی جانب سے کروناوائرس کے ممکنہ پھیلائوکوروکنے کے لیے اکیس دن کے لاک ڈائون کے اعلان چوتھے روزبھی تاجروںنے دکانیںبنداورعوام گھروںمیںرہے۔

(جاری ہے)

کریانہ ،دودھ ،دھی، سبزی،گوشت کی دکانیں،میڈیکل سٹورکھلے ہوئے دکھائی دیئے جہاںسے لوگ اپنی ضرورت کی اشیاء خریدکرفوری طورپرگھروںکورخ کرتے رہے۔ دکاندار حضرات بھی خریداروںکومناسب فاصلے پرکھڑاکرکے جلدازجلدفارغ کرکے گھروںکوجانے کی کہتے رہے ۔لوگوںکی اکثریت نے حکومتی اعلان پر عمل درآمدکرتے ہوئے احتیاطی تدابیرکے پیش نظرخودکوگھروںمیںرکھااوراپنے اہل خانہ کوبھی بلاضرورت گھروںسے باہرنکلنے نہیںدیا۔ضلع کوٹلی میںپرائس کنٹرول کمیٹیاںاورانتظامیہ شہریوںکوریلیف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاںہیں۔

متعلقہ عنوان :